۱۔ تأسیس وقیام: علم انسان و حیوان کے درمیان تمیز کرنے والی چیز ہے، علم سے انسان کا مرتبہ اونچا ہوتا ہے، علم مسلمان مرد وعورت کے لیے ضروری ہے، اس ضروری علم کے حصول کے پیش نظر لڑکوں کے لیے ہندوستان میں کافی ادارے قائم کیے گئے ہیں‘ مگر لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بہت ہی کم ادارے قائم ہوئے‘ ۱۹۹۸ء میں محترمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخk نے سر زمین ِ ہند، صوبہ آندھراپردیش کے چتور ضلع میں لڑکیوں کے ایک ادارہ کی ضرورت محسوس کی اور شہر تروپتی میں ’’جامعۃ النسوان السلفیہ‘‘ کی بنیاد رکھی، جہاں خالص قرآن وحدیث کی تعلیم ہوتی ہے‘مسلکی تعصب اور بدعات کے لیے کوئی گنجائش نہیں‘ اس ادارے کے قیام کا مقصد صرف اور صرف مسلمان بچیوں کو علوم دین ودنیا سے آشنا کرنا اور انہیں زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی کی منزل تک پہنچانا ہے۔ READ MORE
مدارس اسلامیہ کا اصل سرمایہ لائبریری ہے‘ جس سے تمام اساتذہ ومعلمات ‘طلبہ و طالبات اپنی علمی پیاس کو بجھا تے ہیں‘ الحمد للہ ہمارے جامعہ میں بھی طالبات ومعلمات کے استفادہ کے لیے ایک بہترین‘ خوش نما لائبریری قائم کی گئی ہے‘ جس میں عربی‘ اردو اور تلگو زبان کی متنوّع کتابیں موجود ہیں‘ بالخصوص شریعت اسلامیہ کے مصادر و مراجع کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
کوئی بھی علم حاصل کرنے کے لیے بہترین ماحول کا ہو نا ضروری ہے اور خصوصاً علمِ دین حاصل کرنے کے لیے شور وغل سے دوری اور یکسوئی انتہائی اہم ہے، اسی لیے ذمہ دارانِ جامعہ نے طالبات کے لیے عمدہ کلاسوں کا انتظام کیا ہے جن میں تمام تر دور ِجدید کی سہولیات متوفر ہیں جو کہ طالبات کو پُر سکون اور اطمینان بخش ماحول مہیا کرتے ہیں، تمام کلاسوں کی سی۔سی۔ کیمروں (C.C. Cameras) کے ذریعہ مکمل نگرانی کی جاتی ہے اس کے علاوہ بھی بہت ساری سہولیات کا نظم ہے۔ (وللہ الحمد والمنۃ)
غذا انسانی جسم کے لیے بہت اہم ہے، غذا جتنی بہتر ہو انسان اسی قدر نشیط ہو گا، چنانچہ جامعہ میں طالبات کے لیے خوبصورت ڈائننگ ہال میں لذیذ کھا نوں کا انتظام کیا جاتا ہے، کھانوں کے لیے جامعہ نے اپنا ایک شیڈول بنا رکھا ہے، اسی کے حساب سے روزانہ متعین قسم کے کھانے بنائے جاتے ہیں، ہفتہ واری چار مرتبہ نان ویج (Non-Veg) اور روزانہ مختلف ناشتوں کا نظم بھی قابلِ ذکر ہے، عام تین پہر کھانوں کے علاوہ صبح و شام طالبات ومعلمات کے لیے چائے، دودھ کے ساتھ ساتھ سنیاکس (Snacks) کا انتظام بھی کیا جاتا ہے، ڈائننگ میں بھی الحمدللہ سنٹرل اے۔سی (A/c) کا انتظام ہے۔
الحمدلله "جامعة النسوان السلفية" کی گراں قدر خدمات سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے، اربابِ جامعہ کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں کہ انہوں نے اس ادارہ کو جنوبی ھند کے لئے ایک مثالی ادارہ بنایا جہاں پر بغیر کسی فیس کے امت مسلمہ کی بے شمار بیٹیوں کو زیورِ علم سے آراستہ کیا جاتا ہے.
Dr. Nowhera Shaik
Mr. Ismail sheik
Mubaraka Almasi
Bilqees Sheikh