1. فضیلت کامرحلہ ایک سالہ ہے.
  2. طالبہ شادی شدہ نہ ہو.
  3. فضیلت میں داخلہ کی امیدوار طالبہ کاسند عالمیت اور رزلٹ (Mark Sheet) کالاناضروری ہے.
  4. انٹرویوکے بعدہی فضیلت میں داخلہ ممکن ہوگا‘انٹرویومیں ناکام ہونے کی صورت میں جامعہ کے فیصلے پراتفاق ضروری ہے.
  5. انٹرویوکے لیے جامعہ آنے سے پہلے اپنے ساتھ درج ذیل کاغذات لاناضروری ہے :
  6. طالبہ کاآدھارکارڈ (AADHAR CARD)
  7. رزلٹ (RESULT)
  8. تعلیمی سند (STUDY CERTIFICATE)
  9. داخلہ کے لیے مطلوبہ معلومات مکمل نہ ہونے پردرخواست قابل قبول نہ ہوگی.
  10. کسی بھی داخلہ کی درخواست کوردکرنے کاجامعہ کے انتظامیہ کومکمل اختیاررہے گا.
  11. جن کومنظوری نامہ بھیجاجائے گا‘انہیں کوداخلہ کی کاروائی کے لیے جامعہ کے اندرآنے کی اجازت ہوگی .
  12. انٹرویوکے لیے متعین تاریخ پرجامعہ پہنچناضروری ہے‘ بصورت تاخیرانٹرویونہیں لیاجائے گا.
  13. فارم پرکرنے اورانٹرویومیں شرکت کرنے والی ہرطالبہ کاداخلہ ہوناضروری نہیں بلکہ داخلہ کاحتمی فیصلہ انتظامیہ کے فیصلے پرمنحصرہے.
  14. داخلہ کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی.
  15. یتیم طالبہ کے لیے والد کی سند وفات (Death Certificate) کا لاناضروری ہے.