JNAS
  • darkblurbg
  • darkblurbg
    WELCOME TO
    JNAS
  • darkblurbg
    “Seeking knowledge is an obligation upon every Muslim.” (Sunan Ibn Mājah:224)

جامعہ کی خصوصیات

  • مسلکِ سلف پر خالص کتاب و سنت کی تعلیم۔

  • طالبات کے لیے پردہ کا معقول انتظام۔

  • طالبات میں تقریری وتحریری ملکہ پیداکرنا۔

  • عمدہ ہاسٹل، عمدہ درسگاہ، عمدہ لائبریری اور عمدہ غذا کی فراہمی۔

  • طالبات کی حفاظت کے لیے سی- سی- کیمروں کا نظم۔

  • طالبات کے لیے بہترین کھیل کود کے میدان۔

  • ابتدائیہ تا فضیلت کی تعلیم اور بڑی عمر کی طالبات کے لیے تین سالہ دعوہ کورس۔

  • دینی علوم کے ساتھ ساتھ بقدرِضرورت عصری علوم کا حصول۔

  • سنٹرل گورنمنٹ کی جانب سے اوپن اسکول کے زریعہ دسویں جماعت کا امتحان۔

  • کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم۔

  • طالبات کے لیے دعوتی ٹریننگ۔

  • طالبات کی خدمت کے لیے خادمات کا انتظام ۔

اغراض و مقاصد

  • مسلم معاشرے کو شرک کی تاریکیوں سے نکال کر توحید کی روشنی سے منور کرنا۔

  • ایسی قابل عالمات وفاضلات کو تیار کرنا جو مسلمانوں کی صحیح طور پر رہنمائی کرسکیں۔

  • مسلم لڑکیوں کوعلم وعرفان سے آشنا کرنا اور ان کی ترقی کے لیے راہیں ہموار کرنا۔

  • مسلکی تعصب اور اندھی تقلید کوختم کر کے خالص کتاب وسنت کی تعلیم کو عام کرنا۔

  • معاشرے کی اصلاح کرنا اور مسلمانوں میں دینی وملّی بیداری پیدا کرنا وغیرہ۔

مستقبل کے عزائم

  • اسمارٹ کلاسس :

  • وقت کے تقاضہ کے مطابق ضروری سبجیکٹس میں اسمارٹ کلاسس کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘ لہٰذا جامعہ تعلیمی ترقی میں تمام تروسائل کو بروئے کار لانے کا بلند عزم رکھتا ہے۔

  • پروجیکٹر :

  • ہیرا اسلامک لائبریری کی وسعت :

  • جامعہ کی لائبریری میں مزید مختلف علوم و فنون پر مشتمل کتب اسلامیہ کا اضافہ کرتے ہوئے‘ مکتبہ کو وسیع پیمانے پر مرتب کرنا اور دیگر اداروں کے لیے مرجع کی حیثیت دینا۔

  • مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے سینٹر کا قیام :

  • عموماً جو طالبات فضیلت کی تکمیل کے بعد اعلیٰ تعلیم کی خواہشمند ہوتی ہیں‘ ان کےلیے جامعہ کے کیمپس میں آزاد یونیوسٹی حیدرآباد کا مرکز قائم کرکے مزید حصول علم کے مواقع فراہم کرنا۔

  • جامعۃ النسوان السلفیہ کے طرز پر مستقبل میں ادارہ کا قیام :

  • جامعہ کے عزائم میں سے دینی علم کی اہمیت و ضرورت کے پیش نظر ایک مستقل ادارہ قائم کرنا‘ تاکہ علم کی نشرو اشاعت وسیع پیمانے پر ہو سکے اور معاشرے سے جہالت کی تاریکیاں چھٹ جائیں۔

  • جامعہ کے کیمپس میں کھیل کے میدان کی وسعت :

  • حصول علم میں مختلف ذرائع میں سے طالبات کی صحت و تندرستی بھی بنیادی اور اہم ذریعہ ہے‘ اسی ضرورت کی تکمیل کے لیے کھیل کے میدان کو وسیع و عریض بنانا تاکہ طالبات کو کھیلنے اور اپنی صحت کو دو چند کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جاسکے۔

READ ABOUT JNAS
(جامعه كا تعارف)

۱۔ تأسیس وقیام: علم انسان و حیوان کے درمیان تمیز کرنے والی چیز ہے، علم سے انسان کا مرتبہ اونچا ہوتا ہے، علم مسلمان مرد وعورت کے لیے ضروری ہے، اس ضروری علم کے حصول کے پیش نظر لڑکوں کے لیے ہندوستان میں کافی ادارے قائم کیے گئے ہیں‘ مگر لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بہت ہی کم ادارے قائم ہوئے‘ ۱۹۹۸؁ء میں محترمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخk نے سر زمین ِ ہند، صوبہ آندھراپردیش کے چتور ضلع میں لڑکیوں کے ایک ادارہ کی ضرورت محسوس کی اور شہر تروپتی میں ’’جامعۃ النسوان السلفیہ‘‘ کی بنیاد رکھی، جہاں خالص قرآن وحدیث کی تعلیم ہوتی ہے‘مسلکی تعصب اور بدعات کے لیے کوئی گنجائش نہیں‘ اس ادارے کے قیام کا مقصد صرف اور صرف مسلمان بچیوں کو علوم دین ودنیا سے آشنا کرنا اور انہیں زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی کی منزل تک پہنچانا ہے۔ READ MORE

لائبریری

مدارس اسلامیہ کا اصل سرمایہ لائبریری ہے‘ جس سے تمام اساتذہ ومعلمات ‘طلبہ و طالبات اپنی علمی پیاس کو بجھا تے ہیں‘ الحمد للہ ہمارے جامعہ میں بھی طالبات ومعلمات کے استفادہ کے لیے ایک بہترین‘ خوش نما لائبریری قائم کی گئی ہے‘ جس میں عربی‘ اردو اور تلگو زبان کی متنوّع کتابیں موجود ہیں‘ بالخصوص شریعت اسلامیہ کے مصادر و مراجع کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

کلاس روم

کوئی بھی علم حاصل کرنے کے لیے بہترین ماحول کا ہو نا ضروری ہے اور خصوصاً علمِ دین حاصل کرنے کے لیے شور وغل سے دوری اور یکسوئی انتہائی اہم ہے، اسی لیے ذمہ دارانِ جامعہ نے طالبات کے لیے عمدہ کلاسوں کا انتظام کیا ہے جن میں تمام تر دور ِجدید کی سہولیات متوفر ہیں جو کہ طالبات کو پُر سکون اور اطمینان بخش ماحول مہیا کرتے ہیں، تمام کلاسوں کی سی۔سی۔ کیمروں (C.C. Cameras) کے ذریعہ مکمل نگرانی کی جاتی ہے اس کے علاوہ بھی بہت ساری سہولیات کا نظم ہے۔ (وللہ الحمد والمنۃ)

ڈائننگ ہال

غذا انسانی جسم کے لیے بہت اہم ہے، غذا جتنی بہتر ہو انسان اسی قدر نشیط ہو گا، چنانچہ جامعہ میں طالبات کے لیے خوبصورت ڈائننگ ہال میں لذیذ کھا نوں کا انتظام کیا جاتا ہے، کھانوں کے لیے جامعہ نے اپنا ایک شیڈول بنا رکھا ہے، اسی کے حساب سے روزانہ متعین قسم کے کھانے بنائے جاتے ہیں، ہفتہ واری چار مرتبہ نان ویج (Non-Veg) اور روزانہ مختلف ناشتوں کا نظم بھی قابلِ ذکر ہے، عام تین پہر کھانوں کے علاوہ صبح و شام طالبات ومعلمات کے لیے چائے، دودھ کے ساتھ ساتھ سنیاکس (Snacks) کا انتظام بھی کیا جاتا ہے، ڈائننگ میں بھی الحمدللہ سنٹرل اے۔سی (A/c) کا انتظام ہے۔

جامعہ كا اعداد و شمار

الحمدلله "جامعة النسوان السلفية" کی گراں قدر خدمات سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے، اربابِ جامعہ کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں کہ انہوں نے اس ادارہ کو جنوبی ھند کے لئے ایک مثالی ادارہ بنایا جہاں پر بغیر کسی فیس کے امت مسلمہ کی بے شمار بیٹیوں کو زیورِ علم سے آراستہ کیا جاتا ہے.

70

سے زائد دیگر خادمات

30

سے زائد قابل معلمین و معلمات

400

سے زائد موجودہ طالبات

300

سے زائد فارغات

  • Founder & president of JNAS

    Dr. Nowhera Shaik

  • vice president of JNAS

    Mr. Ismail sheik

  • Principal of JNAS

    Mubaraka Almasi

  • Respected Grandmother of JNAS

    Bilqees Sheikh